طوفان ‘شاہین’: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے ہوا کے کم دباؤ کے باعث بننے والے سمندری طوفان ‘شاہین’ کے باعث بلوچستان کے متعدد اضلاع میں تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا. بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ‘شاہین’ کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ساتواں الرٹ جاری کیا۔ طوفان کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی و گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران مغرب سے شمال مغرب کی طرف بڑھا اور 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھنے والا طوفان گوادر کے جنوب میں 125 کلومیٹر پر موجود ہے۔ طوفان اورماڑہ سے 250 کلومیٹر اور کراچی سے 470 کلومیٹر دوری پر ہے جبکہ طوفان کے باعث 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں طغیانی ہے۔ سمندری طوفان آج شام تک عمان کے شمالی ساحل کا رخ کرے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ گوادر، لسبیلہ، آواران، کیچ اور پنجگور میں 3 اکتوبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی اور تربت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں