ضلع ژوب میں تاریخی مندر ہندو برادری کے حوالے

ضلع ژوب میں تاریخی قدیم مندر کو ہندو برادری کے حوالے کر دیا گیا۔ژوب کے بابو محلہ میں قائم ایک سو سال سے زائد تاریخی مندر کو ہندو برادری کے حوالے کرنے کی تقریب مندر کے احاطے میں ہوئی۔ تقر یب میں مرکزی جامع مسجد ژوب کے خطیب اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنماء مولانا اللہ داد کاکڑ نے تاریخی مندر کی چابیاں ہندو برادری کے رہنماؤں کے حوالے کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم اور مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر ژوب کے مطابق قیام پاکستان کے بعد ہندو برادری کی نقل مکانی کے باعث اِس مندر میں سرکاری اسکو ل قائم تھا جسے تحصیل آفس میں منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے اِس مندر کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر ہندو برادری نے اُن سے مندر کی عمارت ہندو برادری کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔چیف جسٹس کی جانب سے مندر کو ہندوبرادری کےحوالےکرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں