وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ضلع چاغی کا تفصیلی دورہ

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روز ضلع چاغی کا تفصیلی دورہ کیا، دالبندین میں رخشاں ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور امن وامان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کے انعقاد کے علاوہ علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے سیندک میٹل پروجیکٹ کا دورہ بھی کیا اور منصوبے کا جائزہ لینے کے علاوہ منصوبے سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی، وزیراعلیٰ بلوچستان تفتان بھی گئے جہاں انہوں نے پاکستان ہاؤس کا معائنہ کیا اورزائرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی، وزیراعلیٰ نے تفتان میں عمائدین کے وفد سے ملاقات بھی کی، نوتعمیر شدہ سپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا اور زیر تعمیر ریسٹ ہاؤس کے معائنہ بھی کیا، وزیراعلیٰ ریکوڈک بھی گئے اور مائننگ ایریا کا معائنہ کیا، وہ پہلے وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے ریکوڈک کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نوکنڈی گئے جہاں ان کے اعزاز میں وزیراعلیٰ کوآرڈینیٹر اعجاز سنجرانی نے عصرانہ دیا جس میں علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں