سبی کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3افراد جاں بحق

کوئٹہ: سبی کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سبی کے علاقے لالہ ہوٹل کے قریب تیز رفتار مسافربس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3افراد سردارخان ، بابر علی اور علی حسن جاں بحق ہوگئے۔انتظامیہ نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں