سبّی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک، چار گرفتار

سبّی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک، جب کہ 4 گرفتار کر لیے گئے ہیں، کارروائی خفیہ اطلاع پر بختیار آباد میں کی گئی تھی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارا گیا دہشت گرد دھماکوں اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گردوں پر ریڈ کیا گیا تو انھوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوفیں، اور بموں میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہوا، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں